counter easy hit

عوامی سوموٹو قریب آرہا ہے اور طے شدہ فیصلوں اور اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ناچنے والی جوڈیشری کو کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، سلطانہ اصغر

پیرس(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن ویمن ونگ فرانس کی صدر سلطانہ اصغر نے اپنے بیان میں کہا کہ عوامی سوموٹو قریب آرہا ہے اور طے شدہ فیصلوں اور اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ناچنے والی جوڈیشری کو کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

SULTANA, ASGHAR, PRESIDENT, PMLN, WOMEN, WING, FRANCEکاسمیٹک سرجری فیصلوں کے ذریعے میاں محمد نواز شریف کو داغدار کرنے کی جتنی کوشش کی گئی اتنی ہی مضبوطی سے عوام نے اپنے لیڈر کی بے گناہی اور اس کی کارکردگی کو سراہا ۔ پچلھے پچاس سالوں میں غریب عوام کو صحیح معنوں میں اگر کسی لیڈر نے جہالت اور مسائل کے گہرے گڑہوں سے نکالا ہے تو وہ صرف میاں محمد نواز شریف کی ذات ہے۔

اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی عزت کیلئے اٹھیں اور عوام کو درپیش مسائل کے اصل ذمے دار اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ناچنے والے بدعنوان سیاست دان ہیں جو جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website