لاہور جنوبی افریقن ٹیم کے دورہ سری لنکا کا ناکامی پر اختتام ہوا، آئی لینڈرز نے واحد ٹی ٹونٹی 3 وکٹوں سے جیت لیا۔ اس اہم میچ میں ہاشم آملہ چلے نہ ڈومینی کچھ کرپائے۔
کولمبو میں پروٹیز کے دورہ سری لنکا کا ناکامی پر اختتام ہوا اور سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی آئی لینڈرز کے نام رہا۔ جنوبی افریقن ٹیم اٹھانوے رنز پرڈھیر ہوگئی۔
اینجلو میتھیوز الیون نے ہدف سات وکٹوں پر عبور کرلیا، جنوبی افریقہ نے پانچ میچز کی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو تین دو سے ہرایا جبکہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آئی لینڈز نے کلین سویپ کیا تھا۔