counter easy hit

سندھ میں محرم الحرام کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت

Sindh allow the use of loudspeakers during Muharram

Sindh allow the use of loudspeakers during Muharram

حکومت سندھ  نے محرم الحرام کے دوران مجالس میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی محکمہ داخلہ نے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر مجالس کی جگہوںاور امام بارگاہوں کے اندر استعمال کئے جاسکیں گے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے متعلق تمام قواعد پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔واضح  رہے کہ رواں ماہ ہی رواں ماہ ہی حکومت سندھ کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نوٹیفکشن بھی جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق کہا گیا تھا کہ صوبے میں اسلحے کی نمائش اور مجالس و جلوس کےعلاوہ5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی جبکہ دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال ، وال چاکنگ اور عوامی مقامات پر کیبل ٹرانسمیشن اور سی ڈیز کے ذریعے قابل اعتراض تقاریر و بیانات پر بھی پابندی ہوگی اور اس کا اطلاق محرم الحرام کے پورے مہینے ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website