counter easy hit

شہید میجر اسحاق کی میت سی ایم ایچ سے رہائشگاہ واپڈا ٹاؤن پہنچا دی گئی

لاہور: نماز جنازہ دو بجے ایوب سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی، کیولری گراونڈ آرمی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔

Shaheed Major Ishaq's corpse was reached from CMH to residence WAPDA Townقوم کی خاطرقربان ہونے والے شہید میجر اسحاق کا جسد خاکی سی ایم ایچ سے رہائشگاہ واپڈا ٹاؤن پہنچ گیا، نماز جنازہ دوبجے ایوب سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔ 28 سالہ میجر اسحاق کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کا بیٹا شامل ہیں، میجر اسحاق نے گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ میجر اسحاق کا جسد خاکی سی ایم ایچ سے رہائشگاہ واپڈا ٹاؤن پہنچ گیا۔ عزیز و اقارب اور دیگر افراد تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ واپڈا ٹاون پہنچ رہے ہیں۔ میجر اسحاق کی نماز جنازہ ایوب سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد میجر اسحاق کو مکمل اعزاز و اکرام کے ساتھ کیولری گراونڈ آرمی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔