counter easy hit

عراق، ایران سرحد پر شدید زلزلہ، 211 افراد جاں بحق

ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں شدید زلزے کے باعث 171 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ زلزلے سے عمارتیں اور دیواریں گرنے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔ آفٹر شاکس کی وجہ سے لوگ خوف میں مبتلاہیں۔

Severe earthquake on Iraq, Iran's border, 211 killedامریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز عراق کا جنوبی شہر حلبجا تھا اور اس کی زمین میں گہرائی 34 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے ترکی، کویت اور سعودی عرب سمیت کئی ملکوں میں محسوس کئے گئے۔ صرف ایران میں ہلاکتیں 141 ہوگئیں، شدید زلزلے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے سب سے زیادہ نقصان عراق کی سرحد سے متصل ایرانی صوبے کرمان شاہ ‎‎ میں ہوا ہے۔

حکام نے 141 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں ۔زلزلہ مرکز کے قریبی علاقوں میں شدید آفٹرشاکس کے باعث لوگوں نے رات گھروں سے باہر گزاری۔ ادھر عراق کے کردستان ریجن میں بھی زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں جن سے متعددہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ سرحدی اور دور دراز علاقہ متاثر ہونے کی وجہ سے نقصانات کی اطلاعات بتدریج سامنے آرہی ہیں، یہ خدشہ بھی ظاہر کیاجارہاہے کہ جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوسکتاہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کویت، بحرین، قطر، سعودی عرب، اردن، لبنان اور اسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے۔