counter easy hit

‘دنگل سے زیادہ ‘سیکریٹ سپر اسٹار بڑی فلم ہے، عامر خان

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم ‘سیکریٹ سپر اسٹار فلم نگری میں کامیاب بزنس کرنے والی فلم ‘دنگل سے زیادہ بڑی فلم ہے۔ عامر خان کی فلم ‘دنگل بالی وڈ 'Secret Super Star' is a big movie from Dangal, Aamir Khanکی وہ واحد فلم ہے جس نے باکس آفس پر تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے اور ریلیز ہونے کے بعد لگاتار 9 ماہ تک بھارت، پاکستان، چین اور دیگر ممالک میں خوب کمائی کی۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم ‘دنگل ایک ایسی سنجیدہ فلم تھی جس میں پیغام دیا گیا تھا کہ بیٹا ہو یا بیٹی دونوں ہی برابر اہمیت کے حامل ہوتے ہیں لیکن فلم ‘سیکریٹ سپر اسٹار مکمل طور پر نوجوانوں کے لئے ہے اور خاص طور پر بچیوں کے لئے جو اپنے لئے خواب دیکھتی ہیں اور انہیں پورا کرنا چاہتی ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ فلم ‘سیکریٹ سپر اسٹار میں 14 سالہ بچی کی کہانی ہے جس کی زندگی کا مقصد گلوکارہ بننا ہے اور وہ اپنا یہ خواب پوار کرنا چاہتی ہے۔

عامر خان نے بتایا کہ بھارتی معاشرے میں لڑکیوں کو اپنے خواب پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور فلم ‘سیکریٹ سپر اسٹار میں دیکھا جاسکے گا کے زائرہ وسیم اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے معاشرتی ناانصافیوں اور پابندیوں سے مقابلہ کررہی ہیں۔ فلم اسٹار عامر خان نے کہا کہ فلم ‘دنگل میں مرکزی کردار وہ خود ادا کر رہے تھے لیکن ان کی نئی فلم میں اہم کردار زائرہ وسیم کا ہے تو یہ کہنا بلکل ٹھیک نہیں ہوگا کے فلم کے ہیرو وہ ہیں۔  فلم ‘سیکریٹ سپر اسٹار 19 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔