counter easy hit

معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ تشویشناک اطلاعات موصول

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو علالت کے باعث اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو پتے میں درد کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کل ان کے پتے کا آپریشن کیا جائے گا۔

عطاء اللہ خان عيسیٰ خيلوی کا تعلق میانوالی سے ہے، جنہیں روایتی طور پر سرائیکی لوک گلوکار سمجھا جاتا ہے، لیکن انہوں نے پنجابی اور اردو میں بھی بہت سے میوزک البمز ریلیز کیے ہیں۔ ان کے مشہور گانوں میں ‘قمیض تیری کالی’، ‘چن کتہاں گزاری ای رات وے’ اور دیگر شامل ہیں۔ 1994 میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا نام دنیا بھر میں سب سے زیادہ آڈیو گانے ریکارڈ کرانے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکاڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ انہیں 1991 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق معروف پاکستانی گلوگار عطا اللہ عیسیٰ کی اچانک طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو پتے کی تکلیف کی وجہ سے انہیں سرگودھا کے اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ ان کے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی گئی کہ اللہ تعالی انہیں جلد صحت یابی عطا کرے۔ واضح رہے گلوگار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اپنے گانوں اور مخصوص انداز کی وجہ سے عوام میں خاصی مقبولت رکھتے ہیں ۔ ان کے مداح پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں۔ عطااللہ عیسیٰ خیلوی کا شمار سب سے زیادہ میوزک البم ریلیز کرنیوالے گلوگاروں میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔