counter easy hit

ایک ہی وہ لیڈر تھی جو کل عالم کیلئے مثال بنی میرے دیس میں اب سیاسی اداکار ہیں اورکٹھ پتلیاں 11ویں برسی پر سابق چیف آرگنازئر پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی کا خراج تحسین

ایک ہی وہ لیڈر تھی جو کل عالم کیلئے مثال بنی میرے دیس میں اب سیاسی اداکار ہیں اورکٹھ پتلیاں 11ویں برسی پر سابق چیف آرگنازئر پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی کا خراج تحسین

پیرس(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق چیف آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی نے  محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی گیارھویں برسی پر شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ہی تھیں ہم نے اپنی زندگی میں وہ ایک ہی لیڈر دیکھا باقی سب سیاستدان اور کٹھ پتلیاں ہیں جن کا ہمارے وطن پربوجھ ہے

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا خونی دسمبر نے ہم سے چھین لیا مگر افسوس آج کوئی بھی ان جیسا لیڈر نہیں ۔ شریف فیملی کٹھ پتلی تھی اور اب بھی ان لوگوں کو ایک ہی افسوس ہے کہ ان کی لاڈلے پن کی جگہ کوئی دوسرا کیوں بیٹھ گیا۔ یہ کٹھ پتلیاں ایک کے بعد ایک تبدیل ہوتی رہینگی اور کہلائے گی تبدیلی۔ مگر ہمارے لیڈر شہید محترمہ بے نظیر بے نظیر بھٹو ایک ہی تھیں اور وہ معصوم پری جس نے اپنی معصومیت سے ہمارے دیس میں اجالا بھر دیا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں۔  پیپلز پارٹی ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں تمام جیالے متحد ہیں اور متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

آج شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی گیارہویں برسی ہے۔اللہ پاک محترمہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
آمین ۔
بھٹوازم ایک جنون ہے۔
بھٹوازم ایک ویژن ہے۔
جئے بھٹو ۔

Qari Farooq Ahmed, EX-CHIEF, ORGANIZER, PPP, FRANCE