counter easy hit

مخالفین مقبولیت سے خائف ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے۔تحریک انصاف راہنما نے کرپشن الزامات پر خاموشی توڑ دی خاموشی توڑ دی ،

PTI, CANDIDATE, FOR, NA-52, ISLAMABAD, COL (R) AJMAL SABAR, TALKED, TO, MEDIA, TODAY, AND, DENIED, ALLEGATIONS, AND, FAKE, NEWS, OF, HIS, INVOLVEMENT, WITH, FAKE, HOUSING, SCHEMES, SCANDAL,

PTI, CANDIDATE, FOR, NA-52, ISLAMABAD, COL (R) AJMAL SABAR, (FILE PHOTO)

روات (اسد حیدری ) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے52 کرنل (ر) اجمل صابر نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ گزشتہ روز نجی اخبار میں جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مالکا ن سے الیکشن کمپین چلوانے کی درخواست کرنے کے حوالے سے مجھ سے منسوب خبریں بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں جس کی سختی کے ساتھ تردید کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر میرے خلاف بے بنیاد پروپگینڈہ کر کے میری شہرت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں لیکن عزت اور ذلت اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے انہوں نے کہا کہ میرا فیملی بیک گرؤانڈ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اللہ پاک نے مجھ عزت اور پیسہ دونوں دے رکھا ہے جبکہ میری طرف سے یہ تاثر دینا کہ میں جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو الیکشن کمپیئن کرنے کے لیے سپورٹ کر رہا ہوں سراسر حقائق کے برعکس ہے میرا کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور میں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی حق اور سچ کا ساتھ دوں گا میرا کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کوئی واسطہ نہیں ہے

تمام تحقیقاتی ادارے اس حوالے سے تحقیقات کر سکتے ہیں میرا دامن کل بھی صاف تھا اور انشاء اللہ ہمیشہ صاف رہے گا انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جعلی خبریں شائع کر کے میری کردار کشی کی جارہی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اورمیرے خلاف خبر شائع کرنے والے ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ مخالفین شکست کویقینی دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے۔