counter easy hit

وزیراعظم کی حلقہ بندی معاملے پر خورشید شاہ سے مدد کی درخواست

اسلام آباد: نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر وزیراعظم نے خورشید شاہ سے رابطہ کرکے قانون سازی کے لیے سینیٹ میں ساتھ دینے کی درخواست کی ہے۔

Prime Minister request for help from Khursheed Shah on constituency matterنئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر حکومت نے پیپلزپارٹی سے مدد مانگ لی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ملاقات کے دوران قانون سازی کے لیے سینیٹ میں ساتھ دینے اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں خورشید شاہ نے کہا کہ معاملہ میرے اختیار سے باہر ہے اور آپ پارٹی قیادت سے رابطہ کریں جب کہ آپ آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں یا فون پر رابطے کے خواہشمند ہیں جس پر وزیراعظم نے کہا کہ آپ اپنی قیادت سے ہمارا رابطہ کروا دیں۔ خورشید شاہ نے وزیراعظم کو جواب دیا کہ قیادت تک آپ کا پیغام ہی پہنچا سکتا ہوں اس سے زیادہ مدد نہیں کر سکتا۔ دوسری جانب خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا پیغام قیادت تک پہنچا دیا ہے تاہم بہتر ہے حکومت تحریری طور پر پی پی قیادت کو اپنی تجاویز اور درخواست کرے۔