counter easy hit

وزیر اعظم نے جیو نیوز کی ٹیم پر حملوں کا نوٹس لے لیا:پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ہدایت کر دی ہے کہ جیو نیوز کی ٹیم پر حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے جیو نیوز کی ٹیم پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اس واقعے کا پہلے ہی نوٹس لے چکے ہیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایات دے دی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت میڈیا کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کےلیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔