counter easy hit

وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے

نیویارک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

Prime Minister arrived in New York to attend the general assembly meetingوزیراعظم شاہد خاقان عباسی وفد کے ہمراہ لندن سے نیویارک پہنچے جہاں وہ اقوام متحدہ کے 72 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور سفارت خانے کے دیگر عملے نے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا استقبال کیا۔ جب کہ لندن سے نیویارک روانگی کے موقع پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور ان کے عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے سیشن سے خطاب کریں گے جو ان کی وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد اب تک سب سے اعلیٰ سطح کے فورم پر خطاب ہوگا۔ وزیراعظم کے چار روزہ دورہ نیویارک کو انتہائی اہم تناظر میں دیکھا جارہا ہے جس میں ان کی امریکی نائب صدر مائیک پینس سے بھی ملاقات متوقع ہے جب کہ وہ اقوام متحدہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوں گی۔