counter easy hit

پیرس، سفیر پاکستان جناب معین الحق کی ان تھک کوششوں سے فرانس میں 17 ستمبر کو پہلی مرتبہ پاکستان فیسٹیول کا رنگارنگ انعقاد ، مایہ ناز گلوکار جواد احمد فیسٹول میں فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے پیرس پہنچ گئے

پیرس، سفیر پاکستان جناب معین الحق کی ان تھک کوششوں سے فرانس میں 17 ستمبر کو پہلی مرتبہ پاکستان فیسٹیول کا رنگارنگ انعقاد ، مایہ ناز گلوکار جواد احمد فیسٹول میں فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے پیرس پہنچ گئے

Pakistan Festival in France

Pakistan Festival in France

پیرس(یس اردو نیوز) سفیر پاکستان معین الحقنے کئی ماہ سے جاری ان تھک کوششوں اور پاکستانی کمیونٹی کے بھر پور تعاون  سے پہلی مرتبہ فرانس میں ستر سالہ جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ستر سالہ جشن آزادی کی تقریبات بڑے پیمانے پر پاکستان فیسٹول کے نام سے منعقد کی گئی ہیں۔ فیسٹول کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ پاکستان کا مثبت امیج دکھانے کیلئے پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر پاکستان فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ فیسٹول کیلئے پاکستانی کمیونٹی کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ ہر عمر کے بچے بچیوں نے فیسٹول میں پرفارم کرنے کیلئے بھر پور تیاریاں کی ہیں کئی ماہ کی مسلسل محنت سے پاکستان کے سارے رنگوں ، روایات، تہذیب و تمدن کو  گیت، فن پاروں ، مصنوعات  کے ذریعے پیش کیا جارہا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد فیسٹول ہوگا ۔ جس میں تقاریر، ملی نغمے،سنگیت، مقابلے،پیش

کیے جائیں گے۔ بہت سے پاکستانی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی ، پاکستانی کھانوں کی ورائٹی اور غذائت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کھانوں کے سٹال ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ جن میں بریانی، دہی بھلے، سموسے، چاٹ، رولز، کچوریاں،چناچاٹ،گول گپے،کیک، کولڈ ڈرنکس،مٹھائیاں، چائے ، قہوہ وغیرہ شامل ہیں ۔اس کے علاوہ رنگارنگ پاکستانی ملبوسات جو کہ بہترین ڈیزائنر ز کے تیار کردہ ہیں فروخت کیلئے نمائش میں رکھے جائیں گے۔ دلنشین جیولری، چوڑیاں،مہندی، وغیرہ بھی دستیاب ہونگے۔

سفیر پاکستان معین الحق نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کیلئے پہلی دفعہ فرانس میں پاکستان فیسٹول کا انعقاد ہو رہا ہے میں پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کروں گا کہ وہ فیملیز کے ہمراہ بھر پور شرکت کریں  اور اپنے تمام فرانسیسی اور ایشین دوستوں کو بھی فیسٹول کیلئے  لے کر آئیں تاکہ دنیا کو پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے امن کا پیغام دیا جائے اور ملک و قوم کا مثبت امیج اجاگر کیا جائے۔ انشااللہ فیسٹول میں کمیونٹی کو پاکستان کے دلکش اور بھرپور رنگ دیکھنے کو ملیں گے۔

Pakistan Festival in France

Pakistan Festival in France

پاکستان کی آزادی کے ستر سال مکمل ہونے پر فرانس میں سفارتخانہ پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ ان تقریبات میں پاکستان کے روایتی کلچر ، صوفی موسیقی ، کو بھی متعارف کرایا گیا۔ سفارتخانہ پاکستان اور فرانس کی پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے پہلی بار پاکستان فیسٹیول کے نام سے ایک فیملی میلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس میلے میں پاکستانی فیمیلیز اور بچوں

Pakistan Festival in France

Pakistan Festival in France

کیلئے خصوصی تفریحی پروگراموں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ پاکستان کے نامور گلوکار جواد احمد اس میکے میں خصوصی شرکت کریں گے۔ اور اپنی گلوکاری کا جادو جگائیں گے۔ سفیر پاکستان معین الحق کی سرپرستی میں ہونے والے اس فیملی میلے میں فرانس میں مقیم تمام پاکستانیوں کو شرکت کی خصوصی دعوت ہے۔ میلہ سترہ ستمبر بروز اتوار سارسل کے (چامپس ڈی فورے، رائوٹ ، ڈی ریفزنکس 95200 سکارسل) اسپورٹس اسٹیڈیم نیلسن منڈیلا میں ہوگا۔ میلہ صبح گیارہ سے شام سات بجے تک جاری رہے گا۔ سفیر پاکستان معین الحق نے پاکستان فیسٹیول کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے ایک خصوصی پیغام بھی ریکارڈ کروایا ہے۔
پاکستان فیسٹیول فرانس کمیٹی۔

Champs de Foire Route de Refuzniks 95200 Sarcelles

TRAIN:RER D Station:Garges-Sarcelles Bus-133 Bus Stop:Piscine

Pakistan Festival in France

Pakistan Festival in France

Pakistan Festival in France

Pakistan Festival in France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website