counter easy hit

اے وطن! ہم عہد کرتے ہیں تیری عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، ریجا علی

لاہور: اداکارہ وماڈل ریجا علی نے کہا ہے کہ ہم پاک وطن کی آزاد فضاؤں میں چہچہانے والی بلبلیں آج تیری عظمت کی قسم کھاتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کر رہی ہیں کہ تیری عزت پر کوئی آنچ آنے سے پہلے جان سے گزر جائیں گے۔

O my country! We promise that there will be no distress on your respect, Reza Ali

O my country! We promise that there will be no distress on your respect, Reza Ali

ریجا علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’کچھ لوگوں نے یوم آزادی کے معنی ہی بدل ڈالے ہیں اور وہ اس دن کو کچھ یوں مناتے ہیں جیسے وہ کسی مادر پدر آزاد قوم کے افراد ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے، خصوصاً قوم کے نوجوان یوم آزادی کے روز اخلاق باختہ حرکات کے مرتکب ہوئے ہیں۔ سڑکوں پر سائلنسر کھول کر موٹر سائیکل دوڑانا اور راہ چلتی خواتین پر آوازیں کسنا ان کی آزادی کی خوشی کا حصہ بن گیا ہے جو کسی زندہ قوم کے نوجوانوں کو زیب نہیں دیتا۔ مذہب، قانون اور سماجی و اخلاقی اقدار کے حصار کے اندر رہنے کا نام ہی حقیقی آزادی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ بات توطے ہے کہ جشن آزادی کا تہوار پوری قوم روایتی جوش و جذبے سے مناتی ہے لیکن اس دن کو بھر پور انداز سے منانے کے ساتھ ساتھ اگر اس دن کو اچھی طرح یاد کریں تو پھر ہم اس بات کو سمجھ پائیں گے کہ اس دن کی خوشیاں اس وقت تک ہمیں نہیں مل سکتی تھیں، جب تک لاکھوں لوگ اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش نہ کرتے۔ لوگوں نے اپنے خاندان اور جائیدادوں کی پرواہ نہ کی اور پھر کہیں جاکر ہمیں یہ ملک نصیب ہوا ہے۔ لہذا میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ جشن آزادی کی اہمیت کو سمجھیں اور نوجوان نسل کو بھی اس سے آگاہ کریں، اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو پھر جشن تو ہم مناتے رہیں گے لیکن جس مقصد کے لیے ایک آزاد اور الگ وطن ہمیں چاہئے تھا وہ مقصد کبھی پورا نہیں ہوسکے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website