counter easy hit

نور نے ولی حامد سے مصالحت کرنے سے انکار کر دیا

لاہور: عدالت نے دونوں کو علیحدگی میں مصالحت کا موقع دیا لیکن اداکارہ نور رضامند نہ ہوئیں ، کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی

Noor refused to reconcile with Wali Hamidاداکارہ نور نے ولی حامد سے مصالحت کرنے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سول جج فیصل نسیم میر کی عدالت میں فلمسٹار نور نے ولی حامد سے خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ عدالت نے نور اور ولی حامد کو عدالت میں مصالحت کیلئے طلب کیا اور دونوں کو ایک کمرے میں بٹھا کر مصالحت کا موقع دیا گیا۔ ولی حامد کافی دیر نور کو منانے کی کوشش کرتے رہے لیکن نور رضا مند نہ ہوئیں جس پر عدالت نے سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ پیشی کے موقع پر نور نے برقع پہن رکھا تھا۔

You must be logged in to post a comment Login