counter easy hit

این آئی سی وی ڈی: دل کی بے ترتیب دھڑکن کے جدید علاج کا آغاز

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں بے ترتیب دل کی دھڑکن کا کرایوایبلیشن کے ذریعے جدید علاج شروع کر دیا گیاہے۔

Nicvd: the modern treatment of heart palpitations random

Nicvd: the modern treatment of heart palpitations random

ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر کے مطابق جب دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوجائے، معمول کی رفتار سے نہ چلے، اس کی ٹائمنگ یا قدرتی ترتیب سے ہٹ کر چلے تو اسے اردمیاز کہتے ہیں۔ یہ کسی صحت مند شخص کے ساتھ بھی ہوسکتاہے۔ اردمیاز کے نتیجے میں یکدم دل بند بھی ہو سکتاہے اور اچانک موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ بے ترتیب دل کی دھڑکن کو ترتیب میں لانے کےلئے ادویات کے ذریعے علاج کیا جاتاہے، پیس میکر لگایا جاتا ہے، تاہم بعض مریضوں کی تکلیف دور کرنے کےلئے صرف ادویات کافی نہیں ہوتیں۔ اس کےلئے کرایوایبلیشن کا علاج کرنا پڑتا ہے جو ایسے ٹشو کو منجمد کرتا ہےجہاں غیر ضروری الیکٹریکل سرکٹ حرکت کر رہا ہو۔انہوں نے بتایا کہ بلون ایبلیشن شریانوں کی بے قابو پھڑپھڑاہٹ کو بھی قابو کرلیتا ہے۔ یہ جدید علاج این آئی سی وی ڈی میں شروع کر دیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website