counter easy hit

نواز شریف اپنے کرتوت کی وجہ سے نا اہل ہوئے، پرویز مشرف

اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایل) کے چیئرمین سید پرویزمشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنے کرتوت کی وجہ سے نااہل ہوئے ہیں، بدلہ غریب عوام سے نہ لیں۔

Nawaz sharif was disqualified due to his crete, Pervez Musharraf

Nawaz sharif was disqualified due to his crete, Pervez Musharraf

پرویز مشرف نے ن لیگی ریلی میں بچے کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف حد سے گزرتے جا رہے ہیں، انھیں سمجھنا چاہیے کہ ملک کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے۔ نواز شریف نے ملک کو ذاتی جاگیر اور عوام کو رعایا سمجھ رکھاہے۔ نوازشریف اپنے کرتوت کی وجہ سے نااہل ہوئے ہیں، بدلہ غریب عوام سے نہ لیں۔ نوازشریف کی ریلی کی وجہ سے عوام کا جانی اور مالی نقصان ہورہا ہے۔ اے پی ایم ایل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدلیہ، افواج پاکستان اور دیگر قومی اداروں کی تضحیک کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنے خطاب میں عوام کو بغاوت پر اکسارہے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے احترام کے بجائے چیلنج کررہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website