counter easy hit

ملتان، ایک کروڑ تاوان کیلئے اغواء کیا جانیوالا سات سالہ بچہ قتل

Multan

Multan

ملتان (یس ڈیسک) ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم کالونی میں دوسری جماعت کا طالب علم سات سالہ عبداللہ سامان خریدنے نکلا اور اسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔

اغواء کاروں نے مغوی بچے کے والدین سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تاہم پولیس کے مطابق اغواء کاروں نے سات سالہ عبداللہ کو قتل کر دیا اور خانیوال میں دفن کر دیا۔

پولیس نے ایک فون کال ٹریس کرتے ہوئے دو خواتین سمیت چار افراد کو قتل کے شبہ میں حراست میں لے لیا ہے۔