counter easy hit

پیپلز پارٹی سندھ کی طرح پنجاب میں چوہدری قمرالزماں جیسے مخلص راہنما کی قیادت میں  اپنی جڑوں سے قریب ہوچکی ہے،مرزا مختار احمد

پیپلز پارٹی سندھ کی طرح پنجاب میں چوہدری قمرالزماں جیسے مخلص راہنما کی قیادت میں  اپنی جڑوں سے قریب ہوچکی ہے،مرزا مختار احمد

لالہ موسیٰ ( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے مرکزی راہنما مرزا مختار احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کی طرح پنجاب میں بھی اپنی جڑوں کے قریب ہوچکی ہے۔ اس کا ثبوت چوہدری قمرالزماں کائرہ کے ساتھ جیالوں کی روزبروز بڑھتی ہوئی عقیدت ہے۔

چوہدری قمرالزماں کائرہ سب کارکنوں کو اپنے بچوں کی طرح سمجھتے ہوئے سیاسی تربیت میں اہم کردار ادا کرر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہرری قمر الزماں کائرہ تعمیری سیاست کے سرخیل ہیں اوراپنی ذات میں ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک ورکر اور کارکن کا جس طرح وہ خیال رکھتے ہیں بہت کم دیکھنے میں آیا ہے۔

انشااللہ ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی پنجاب روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے۔ اور آنے والے انتخابات میں حیران کن نتائج دے گی۔

mirza mukhtar ahmed, senior, leader, ppp, centeral, punjab