counter easy hit

قوم نے پی ٹی آئی کوکرپشن کے خاتمے کامینڈیٹ دیاہے، حکومت روٹی کپڑا اورمکان کے ساتھ تعلیم وصحت عوام کے دروازے تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے، میاں ذوالفقار جتالہ

قوم نے پی ٹی آئی کوکرپشن کے خاتمے کامینڈیٹ دیاہے، حکومت روٹی کپڑا اورمکان کے ساتھ تعلیم وصحت عوام کے دروازے تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے، میاں ذوالفقار جتالہ

پیرس (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذوالفقار جتالہ نے کہاہے کہ شریف فیملی نے بیرون ملک جائیدادیں بنائی اورعوام مہنگائی کی چکی میں پستے رہے۔ قوم نے پی ٹی آئی کوکرپشن کے خاتمے کامینڈیٹ دے دیاہے۔ ملکی دولت لوٹنے والوں کوکٹہرے میں لانا بہت بڑی تبدیلی ہے جس سے آنے والی نسلوں کامستقبل تابناک ہوگا۔
چارٹرآف کرپشن کرنے والے سابق حکمران اپنی لوٹ مارکوجمہوریت کانام دے کرعوام کے ساتھ بھونڈے مذاق کے مرتکب ہورہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی اقتصادی اورانتظامی طورپرمثالی ترقی کرے گا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ٹی آئی خواتین ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم اورصحت کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے جس میں عوامی مسائل کے حل کو بنیادی اہمیت حاصل ہے

mian zulifqar jatala, PRESIDENT, PTI, FRANCE