counter easy hit

زمین پر مبینہ قبضے کے خلاف انوکھا احتجاج

زمین پر مبینہ قبضے کے خلاف انوکھا احتجاج

Man, attempted, suicide, along, with, his, children, and, family, by, climbing, 100, feet, high, water, tankقبضہ مافیا کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سرگودھا روڈ کا رہائشی ناصر اعوان نامی شخص بچوں سمیت 100 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گیا۔ اس کے مطابق بااثر ارباب اختیار کےدروازے عرصہ سے کھٹکھٹارہا ہے مگر اس کی 12 کروڑ کی اراضی ابھی تک واگزار نہیں ہو رہی اور بااثر قبضہ مافیا ابھی تک اس کی پراپرٹی پر قابض ہیں۔ دو سال پہلے بھی وہ ایسا احتجاج کر چکا ہے مگر انتظامیہ اس کے ساتھ جھوٹے وعدے کر کے اس اتارنے میں کامیاب ہوگئی مگر اس کے بعد اس کے معاملے کو ایسے ہی چھوڑ دیا گیا۔

بالاآخر ڈی ایس پی پولیس نے اس کو یقین دلایا کہ اس کی پوری مدد کی جائے گی اور اس کو انصاف دلایا جائے گا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے اور اس کو بچوں سمیت ٹینکی سے بحفاظت نیچے اتار لیا گیا