counter easy hit

مدھو بالا کی بہن نے کرینہ کپور سے بڑی خواہش ظاہر کردی

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ مدھوبالا کی  چھوٹی بہن مدھر برج نےخواہش ظاہر کی ہے کہ مدھوبالا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کریں۔

Madhu Bala's sister made a great desire for Karna Kapoor

Madhu Bala’s sister made a great desire for Karna Kapoor

دیومالائی حسن کی مالک بھارتی فلم انڈسٹری کی سدا بہاراداکارہ مدھوبالا کی خوبصورتی کے چرچے بھارت سمیت پوری دنیا میں مشہورہیں، انہیں ’’انڈین وینس‘‘ بھی کہاجاتا ہے ان کے بارے میں مشہور تھا کہ جو ایک بار مدھوبالا کو دیکھ لیتا ہے ان کے سحر سے نکل نہیں پاتا، یہی وجہ ہے کہ ہندو انتہا پسند جماعت کے لیڈربال ٹھاکرے بھی اپنی جوانی میں ان کے دیوانے تھے اور فلم کی بجائے پردہ اسکرین پر صرف مدھو بالا کو تکتے رہتے تھے۔

الی ووڈ میں ان دنوں مشہور شخصیات کی زندگی پر فلمیں بنانے کا رواج چل پڑا ہے اور مدھوبالا کے مداحوں کا اصرار ہے کہ بھارتی تاریخ کی لیجنڈ اداکارہ مدھوبالا کی زندگی پر بھی فلم بنائی جائے لیکن فلم میں مدھوبالا کا کردار نبھانے کیلئے کس اداکارہ کا انتخاب کیا جائے فی الحال اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں کیونکہ مدھوبالا جیسا لافانی حسن ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا لیکن اب مدھوبالا کی چھوٹی بہن مدھر برج نے کرینہ کپور کانام لے کر یہ مشکل آسان کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھر برج نے گزشتہ روز دہلی میں قائم مادام تساؤ میوزیم میں مدھوبالا کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کی اس دوران انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مدھوبالا سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ میری بہن آج بھی لوگوں میں دلوں میں بستی ہیں۔

انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ایک وقت تھا جب میں چاہتی تھی میری بہن کی زندگی پر بننے والی فلم میں مادھوری ڈکشٹ مرکزی کردار اداکریں لیکن اب چاہتی ہوں کہ بالی ووڈ کی بےبو کرینہ کپور مدھوبالا بنیں کیونکہ انہیں دیکھ کر مجھے بدھوبالا یاد آجاتی ہیں کرینہ بالکل مدھوبالا جیسی شرارتی اور بےحد خوبصورت ہیں لہٰذا اگر کبھی میری بہن کی زندگی پر فلم بنائی جائے تو اس میں کرینہ کپور کو مرکزی کردار میں کاسٹ کیا جائے۔

واضح رہے کہ مدھوبالا کی شہرہ آفاق فلم ’’مغل اعظم‘‘کے لازوال کردار’’انارکلی‘‘ کا مومی مجسمہ گزشتہ روز دہلی کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنایاگیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website