counter easy hit

خیبر پختونخوا کے حالات امریکا اور افغانستان کی وجہ سے خراب ہیں، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

دبئی (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے حالات امریکا اور افغانستان کی وجہ سے خراب ہیں، امریکا کے خطے سے جانے کے بعد حالات بہتر ہوجائیں گے۔

دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کرنے کا بہتر وقت ہے، صوبائی سرمایہ کاروں کو ہرقسم کی سہولیات دی جائیں گی، خیبرپختونخوا میں پولیس اور حکومتی اداروں میں بہت کم کرپشن ہے، صوبے کی پولیس ملک بھر میں مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت میں بدعنوان لوگوں کی کوئی جگہ نہیں، جس پر کرپشن کا داغ ہو اسے تحریک انصاف میں شامل نہیں کریں گے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دفاعی حکمت عملی سے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں نہیں جیت سکتی، پاکستانی کھلاڑیوں کو جیت کے لئے اٹیکنگ پوزیشن اختیارکرنا پڑے گی، قومی ٹیم میں پہلے 4 اچھے بلے باز ہوں جس کے بعد اسپیشلسٹ بولرز اور مکمل وکٹ کیپرہونا چاہیے۔