counter easy hit

کپل شرما اور سلمان خان خطرناک ترین اداکار قرار

ممبئی: بھارت کی سائبر سکیورٹی فرم کی جانب سے ایک سروے میں کپل شرما اور سلمان خان کو آن لائن سرچ کیے جانے والے اداکاروں میں سب سے زیادہ خطرناک اداکار قرار دیا ہے۔

Kapil Sharma and Salman Khan seem to be the most dangerous actorبالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے اداکار کپل شرما نے انٹرنیٹ پر سرچ کیے جانے والے سب سے خطرناک اداکاروں کی فہرست میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ ان اداکاروں کے بارے میں کلک کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ انٹرنیٹ پر موجود معلومات میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جو کمپیوٹر کو خراب کر سکتا ہے۔ بھارت کی سائبر سکیورٹی فرم مک اے فی کی جانب سے حال ہی میں کیے جانے والے ایک سروے نے کپل شرما اور سلمان خان کو آن لائن سرچ کیے جانے والے اداکاروں میں سب سے زیادہ خطرناک اداکار قرار دیا ہے۔