counter easy hit

اے آر رحمن کے کنسرٹ میں ایوانکا ٹرمپ شرکت کریں گی

ممبئی : اے آر رحمن کے حیدرآباد دکن میں 26 نومبر سے شروع ہونیوالے کنسرٹ ’’اے آر رحمن انکور‘‘ میں امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی بھی شرکت کریں گی۔

Ivanka Trump will participated in AR Rahman concertآسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمٰن کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں جن میں امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ بھی شامل ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی بھارت حیدرآباد میں 26 نومبر سے شروع ہونے والے کنسرٹ اے آر رحمٰن انکور میں شرکت کریں گی۔ کنسرٹ میں 30 ہزار سے زائد مداحوں کی شرکت متوقع ہے ۔واضح رہے کہ اے آر رحمن تقریبا 5 سال بعد بھارت میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔