” اچھے شخص کو دھوکہ دینا ایسے ہی ہے جیسے۔۔۔۔۔“ عامر لیاقت کی دوسری شادی پر انکی پہلی بیوی ’بشریٰ عامر ‘ نے ایسی بات کہہ دی کہ ساری پی ٹی آئی قیادت دنگ رہ گئی ۔۔۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت نے
عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذت نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تو انہوں نے اس میں اپنی مبینہ طور پر دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کا ذکر نہیں کیا جس کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئے اور ایک نئی جنگ چھڑ گئی ۔تاہم معاملہ چلتا رہا اور بشریٰ عامر نے شوہر کی دوسری شادی کی خبروں کو مسترد کر دیا لیکن کچھ دنوں کے بعد انہوں نے ٹویٹر پر دھوکہ دینے سے متعلق ایک مقولہ شیئر کر کے ہر کسی کو حیران کر دیا ۔تاہم یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل عامر لیاقت کی دوسری بیوی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر اچانک وائر ل ہو گئی جس پر طرح طرح کے تبصرے بھی دیکھنے میں آئے اور یہ بھی کہا گیا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب جوڑے نے اپنی ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔عامر لیاقت کے ساتھ اس تصویر کے بعد طوبیٰ سے صارفین نے مزید تصاویر جاری کرنے کی درخواست کی ۔اس معاملے میں حیران کن موڑ اس وقت آیا جب فیس بک پر ” بشریٰ عامر “ نامی ایک اکاﺅنٹ سے پیغام جاری کیا گیا اور وہ تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیا ، اس پیغام میں عامر لیاقت اور بشریٰ عامر ایک ساتھ تصویر میں کھڑے ہیں جبکہ سات
لکھاتھا کہ ” میں نے بولاتھا اے دنیا والو جو میرا ہے وہ میرا ہی رہے گا ، میں نے صبر کر کے اللہ پر چھوڑ دیا تھا اور میرے خدا کو میرا صبر پسند آیا ۔“سوشل میڈیا پر عامر لیاقات اور بشریٰ کے تعلقات آپس میں بحال ہونے کی خبر سے متعلق پیغام تیزی کے ساتھ مقبولیت حاصل کرتا گیا تاہم بشریٰ عامر نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاﺅنٹ کے ذریعے پیغام جاری کر کے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ۔بشریٰ عامر نے فیس بک پر چلنے والے پیغام کا سکرین شاٹ لیتے ہوئے اسے ٹویٹر پر شیئر کیا اور ساتھ لکھا کہ ” یہ جعلی اکاﺅنٹ ہے ، مہربانی فرما کو جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں ۔“ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بشریٰ عامر کے ہسپتال میں داخل رہنے کی خبریں بھی آئیں تھی تاہم وہ صحت یاب ہو کر جلد ہی گھر منتقل ہو گئیں تھیں جس پر یہ تبصرہ کیا جارہاتھا کہ وہ عامر لیاقت کی دوسری شادی کا صدمہ برداشت نہیں کر پائیں ۔بشریٰ عامر نے ابتدائی طور پر عامر لیاقت کی دوسری شادی کی خبروں کو مسترد کر دیا تھااور کہا تھا کہ وہ ان کی صرف ٹیم کی رکن ہے لیکن پھر انہوں نے سوشل میڈیا پر دھوکہ دینے سے متعلق ایک تصویر شیئر کر کے ہر کسی کو حیران کر دیا ۔اس کے بعد سیدہ بشریٰ عامر نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس پر مقولہ درج تھا کہ ” اچھے شخص کو دھوکہ دینا ایسے ہی ہے جیسے ہیرے کو اپنے سے دور پھینکتے ہوئے پتھر کو اٹھا لینا ۔“