counter easy hit

امریکہ میں خصوصی خلانورد گڑیا متعارف

بچیوں کیلئے گڑیا بنانے والی امریکی کمپنی نے 2018 کیلئے خصوصی خلانورد گڑیا متعارف کروا دی۔

Introduced special astronaut dolls in the USرپورٹ کے مطابق لوسیانا ویگا نامی گڑیا نے سب کو متاثر کردیا ہے جو مریخ پر جانا چاہتی ہے۔ امریکن گرلز نامی کمپنی 6 سے 12 سال کی عمر کی بچیوں کے لیے 18 انچ قد کی حامل گڑیائیں تیار کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ لوسیانا کا کردار یہ سوچ کر تخلیق کیا گیا ہے کہ چھوٹی بچیوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں دلچسپی کو فروغ دیا جاسکے۔ امریکی کمپنی نے لوسیانا ویگا کو رواں برس 2018 کی خصوصی ایسٹرونوٹ (خلانورد) گڑیا قرار دیا ہے ۔اس گڑیا کو خلانوردوں کا مخصوص لباس پہنایا گیا ہے جس کے ساتھ روبوٹک پراجیکٹ کا سامان بھی ہوگا۔