counter easy hit

عمران خان کا دورہ سندھ ۔

گھوٹکی(ویب ڈیسک) جی ڈی اے کے سربراہ پیر صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ میں غیرقانونی ان ہاؤس تبدیلی کا حصہ نہیں بنیں گے، آئینی طریقے سے تبدیلی چاہتے ہیں،، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے سربراہ پیر صدرالدین شاہ نے کہا کہ تنظیم سازی کی شروعات خان گڑھ سے کی جائے گی، عوام کو باور کرادیا ہے کہ جی ڈی اے سب سے مضبوط جماعت ہے، جی ڈی اے کے سربراہ پیر صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ میں غیرقانونی ان ہاؤس تبدیلی کا حصہ نہیں بنیں گے، آئینی طریقے سے تبدیلی چاہتے ہیں،، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھوٹکی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایاز لطیف پلیجو اور ارباب غلام رحیم اور علی گوہر مہر بھی موجود تھے،، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے سربراہ پیر صدرالدین شاہ نے کہا کہ تنظیم سازی کی شروعات خان گڑھ سے کی جائے گی، عوام کو باور کرادیا ہے کہ جی ڈی اے سب سے مضبوط جماعت ہے، سندھ میں غیرقانونی ان ہاؤس تبدیلی کا حصہ نہیں بنیں گے، آئینی طریقے سے تبدیلی آئی تو جی ڈی اے بھرپور حصہ لے گی،، اس موقع پر ایازلطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ حکومت زراعت کو اپنے ہاتھوں سے تباہ کررہی ہے، گنے کے نرخ گرا کر کاشت کاروں کو اذیت میں دھکیلا جا رہا ہے، ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ ہم کسی بھی غیر آئینی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی بھی آئینی طریقے سے لائیں گے،، پریس کانرفنس سے خطاب کرتے ہوئے علی گوہر مہر نے کہا کہ ہمارا پیر پگارا کے خاندان سے پرانا تعلق ہے، گھوٹکی کی عوام کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔