counter easy hit

: عمران خان سرخرو ٹہرے ، اوپر تلے دو برادر اسلامی ممالک نے پاکستان کو ڈالروں میں تول دیا ،

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان ایک آزاد ملک ہے۔ سب کی خواہش ہے کے اسے بہتر سے بہترین بنایا جائے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تین ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی۔ معلومات کے مطابق رواں ہفتہ پاکستانیوں کے لیے خوشیوں کی نوید لے کر آرہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں جب کہ سعودی عرب سے بھی ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط رواں ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائے گی۔دفترخارجہ نے ٹوئٹ میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرا دیئے ہیں۔ ڈائریکٹرجنرل ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے معاہدے پر دستخط کیے، ابوظہبی کی معاونت سے معاشی اور اقتصادی چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔