counter easy hit

عمران خان کے سوا کرپٹ نظام کے ساتھ براہ راست ٹکرانے کا حوصلہ کسی میں نہیں ، ذوالفقار جتالہ

پیرس (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذوالفقار جتالہ نے کہا ہے کہ   چیئرمین عمران خان نے  ملک سے کرپشن اورکرپٹ مافیاکے خاتمہ کا پختہ عزم کیا ہوا ہے،ان کے سوا یہ حوصلہ موجودہ دور میں کسی میں ہے ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان حلف اٹھا کر قوم کو کرپشن ،اقرباپروری اوراستحصال سے نجات دلائیں گے   قوم کی امیدوں کامرکز و محور اسوقت صرف تحریک انصاف ہے ۔ گزشتہ دو دھائیوں سے  ملک میں غلظ فیصلے کیے گئے ۔عمران خان نے اداروں کو مضبوط کرنا ہے، مصالحت کی پالیسی کے تحت بگڑا ہوا نظام ٹھیک کرنا ہے   جس معاشرے میں میرٹ نہ ہو وہ آگے نہیں بڑھ سکتا، کمزور طبقے کو اوپر لانے سے ہی ملک ترقی کرے گا۔

پچھلی حکومتوں نے پاکستان میں میرٹ کو تباہ کیا جس سے لوگوں میں مایوسی کی انتہا ہے اور وہ اس کرپٹ نظام کے بدلنے کی  ہر امید کھو بیٹھے تھے کہ انہیں عمران خان کی صورت میں ایک نجات دہندہ میسر آیا ہے ہمارا کام ہے کہ ہم عمران خان کو ہر لحاظ سے مضبوط کریں اور اس کا ساتھ دیں تاکہ وہ اس ملک کی بگڑی ہوئی حالت کو درست کریں۔

imran khan, has, the, courage, to, destroy, the, corrupt, system, says, mian zulifqar jatala, President, PTI, France

About Hasnain Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website