counter easy hit

عمران فاروق قتل کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

Imran Farooq murder case set to be indicted, arrested

Imran Farooq murder case set to be indicted, arrested

عدالت نے ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے گواہان کو بھی طلبی کے سمن جاری کر دیئے ہیں ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے لندن میں قتل کے مقدمہ کی سماعت کی ۔ عدالت نے ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا اور ایف آئی اے کو استغاثہ کے گواہان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے خلاف ٹرائل کے آغاز پر وکلا کی مشاورت سے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا ۔ ملزمان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ بھی آئندہ سماعت پر متوقع ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website