counter easy hit

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، کوہلی بیٹنگ، ہیزل ووڈ بالنگ میں نمبر ون

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےکھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ اور آسٹریلوی بالر جوش ہیزل ووڈ نے بالنگ میں ICC ODI rankings, Kohli batting, number one bowling Hazel Woodنمبر ون پوزیشن حاصل کر لی۔

چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے پہلے ویرات کوہلی ساؤتھ افریقہ کے کپتان اے بی ڈیویلیئرز سے 22 اور آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر سے 18 پوائنٹس پیچھے تھے، تاہم پاکستان کے خلاف 81 اور جنوبی افریقہ کے خلاف 76 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے کے بعد انہوں نے دونوں کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، ان سے قبل اے بی ڈیویلیئرز 25 جنوری 2017ء سے پہلی پوزیشن پر تھے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ویرات کوہلی 862 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، ڈیوڈ وارنر 861 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ڈیویلیئرز 847 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

دیگر بلے بازوں میں انگلینڈ کے جوئے روٹ چوتھے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پانچویں، جنوبی افریقہ کے کونٹین ڈی کوک چھٹے، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی ساتویں، پاکستانی بلے باز بابر اعظم آٹھویں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نویں اور بھارت کے شیکھر دھون دسویں نمبر پر ہیں۔

فہرست میں ویرات کوہلی آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر سے صرف ایک پوائنٹ آگے ہیں، تاہم بنگلا دیش کے خلاف سیمی فائنل میں بہتر کارکردگی پر ان کے پوائنٹس بڑھ سکتے ہیں۔

بین الاقوامی بالرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے فاسٹ بالر جوش ہیزل ووڈ 732 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر 718 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل سٹارک 701 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

دیگر بالرز میں کیگسو ربادا چوتھے، سنیل نارائن پانچویں، ٹرنٹ بالٹ چھٹے، راشد خان ساتویں، کرس ووکس آٹھویں، لیام پلنکٹ نویں اور محمد نبی دسویں نمبر ہیں۔

بالرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں کوئی پاکستانی بالر شامل نہیں تاہم حسن علی 19ویں نمبر پر ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website