counter easy hit

ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقہ سے پاکستان پہنچ گئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقہ سے براستہ دوبئی پاکستان پہنچ گئے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر غیر ملکی پرواز ای کے 622 کے ذریعے لاہور پہنچے۔

Head coach Mickey arthur reached Pakistan from South Africa

Head coach Mickey arthur reached Pakistan from South Africa

ہیڈ کوچ مکی آرتھر انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد اپنے ملک جنوبی افریقہ چلے گئے تھے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا اور سخت سیکورٹی میں روانہ ہو گئے۔فزیو شین ہیز الگ فلائٹ سے لاہور پہنچیں گے۔ لاہور آمد پر وہ پی سی بی حکام اور سلیکٹرز کے ساتھ مل کر قومی ٹیم کے کیمپ کے بارے میں پلاننگ کریں گے۔امکان ہے کہ مکی آرتھر پیر کی شام پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کی ڈائریکٹر ہارون رشید اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سےملاقات میں دیگر کوچز کو ٹریننگ کیمپ میں دی جانے والی ذمے داریوں پر بھی بات چیت ہوگی۔ مکی آرتھر کی لاہور آمد سے قبل پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ میں نوجوان کرکٹرز نے فٹنس اور فیلڈنگ کی مشقیں جاری ہیں۔ لاہور کی قومی کرکٹ اکیڈمی میں ہائی پرفارمنس کیمپ کو شروع ہو ئے تین ہفتوں سے زائد ہو گئے ہیںاور یہ کیمپ10 ہفتوں پر مشتمل ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website