counter easy hit

حاجی خان تھہیم کے رہائشی افراد کی جانب بڑی تعداد میں لوگوں نے اسکول کی تعمیر کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا

Haji Khan Thaheem

Haji Khan Thaheem

ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)۔ٹنڈوآدم کے نواحی گاؤں حاجی خان تھہیم کے رہائشی افراد کی جانب سے علی حسن تھہیم،خمیسو تھہیم،اور دیگر کی قیادت میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اسکول کی تعمیر کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاج کرنے والوں نے کہا کہ ہمارے گاؤں میں چلنے والے پرائمری اسکول کی عمارت گذشتہ ۱۰ سالوں سے خستہ حالی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اسکول کی چھت سے روزانہ سیمنٹ کے بھاری ٹکڑے گر رہے ہیں کئی مرتبہ بچے زخمی بھی ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اسکول کی عمارت کی حالت ایسی ہو چکی ہے کہ وہ کسی بھی وقت زمین دوز ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے محکمہ تعلیم ٹنڈوآدم کے افسران کو کئی بار اسکول کی بلڈنگ کی خراب حالت کے بارے میں آگاہی دی مگر انہوں نے آج تک کوئی توجہ نہیں دی انہوں نے کہا کہ جہاں اسکولوں کی ضرورت نہیں وہاں غیر قانونی طور پر اسکولوں کی عمارتیں تعمیر کردی گئی ہیں جہاں بچے زیر تعلیم ہیں وہاں پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی انہوں نے کہا کہ اسکول کی خطرناک حالت کے پیش نظر بچے شدید گرمی کے باوجود دھوپ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اور آج دو بچے شدید گرمی اور دھوپ کی وجہ سے بیہوش ہو گئے تھے انہوں نے کہا کہ ہماری اپیلوں کے باوجود محکمہ تعلیم ٹنڈوآدم کوئی توجہ نہیں دے رہا خدا نخواستہ کسی بچے کو نقصان پنہچا تو اسکے ذمیوار محکمہ تعلیم ٹنڈوآدم کے افسران ہونگے