counter easy hit

پرائمری ٹیچرس ایسوسیئیشن ٹنڈوآدم کی جنرل باڈی کا اجلاس

 General body

General body

ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)پرائمری ٹیچرس ایسوسیئیشن ٹنڈوآدم کی جنرل باڈی کا اجلاس صدر لکھا ڈنو خاصخیلی کی زیر صدارت سندھی مین اسکول ٹنڈوآدم میں منعقد ہوا اجلاس میں غلام رسول بجورو،رانا محبوب علی،محمد اشرف خاصخیلی،عبدالستار انصاری،حاکم سوان،راوت ملوکانی،سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ ،نے شرکت کی اجلاس میں ٹنڈوآدم کے اساتذہ نے شکایات کے دفاتر کھول لئے اور سب سے ذیادہ شکایات بائیو میٹرک سسٹم کے بعد اساتذہ کو پیش آنے والے مسائل پر شکایات کی گئیں اساتذہ نے کہا کہ کہ بائیو میٹرک کے بعد اساتذہ کیے بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران نے اساتذہ کو ۲۰۱۳،کے رکارڈ کے مطابق اسکولوں میں واپس بھیج دیا ہے جسکی وجہ سے کئی اسکول بند ہو چکے ہیں اور اساتذہ کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اساتذہ نے کہا کہ بائیو میٹرک اچھا اقدام ہے ہم اسکی حمایت کرتے ہیں اس سے اساتذی کی حاضری یقینی ہوگی مگر اس عمل سے اساتذہ کو پریشان کرنا بند کیا جائے اسکے علاوہ انہوں نے سندھ کے اساتذہ کو ٹائیم اسکیل دینے گریڈ ۱۶،دینے کا بھی مطالبہ کیا انہوں نے سندھ حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بائیو میٹرک کے افسران اساتذہ سے لئے جائیں سینئر اساتذہ کو بائیو میٹرک کرنے کے لئے مقرر کیا جائے اساتذہ کی جانب سے نیشنل بینک ٹنڈوآدم برانچ کے مینیجر کے خلاف بھی شکایات کی گئیں انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک ٹنڈوآدم برانچ میں موجودہ مینیجر کی مقرری کے کرپشن بھی بڑھ گئی ہے اسکے علاوہ اساتذہ کے لون کی قسطوں کو رکارڈ میں جمع نہ کرنے کی وجہ سے بڑی تعداد میں اساتذہ ڈفالٹر ہو چکے ہیں انہوں نے ۲۰۰۱ سے تعلیمی انکریمنٹیں دینے رننگ اسکیل کا نوٹیفکیشن نکالنے کا بھی مطالبہ کیا