counter easy hit

گلگت بلتستان: گلیشیئر آبادی کی جانب سرکنے لگا

گلگت بلتستان کے ضلع شگر کے گاؤں ارندو میں گلیشیر آبادی کی جانب سرکنے لگا ہے۔ گلیشیر سرکنے اور برفانی تودے سے متعدد گھروں کے دبنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ برفانی تودے میں دب کرسیکڑوں جانورہلاک ہوگئے ہیں۔

GB: Scroll down the glacier population

GB: Scroll down the glacier population

کمشنر بلتستان کا کہنا ہے کہ آج ریسکیو ٹیم پیدل گاؤں کی جانب روانہ ہوگی۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے رکن عمران ندیم کے مطابق بلند ترین بستی ارندو گاؤں میں گزشتہ تین دنوں میں 10فٹ سے زائد برف باری ہوئی۔ جس کے باعث گلیشئر سرکنے لگا اور برفانی تودے گرنے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ گلیشئرکے ملبے میں دب کر سیکڑوں جانوروں کی ہلاکت اور متعدد مکانات کے دبنے کی اطلاعات ہیں۔ گلیشیئر سرکنے اور تودہ گرنے کی آوازیں آتے ہی لوگ گھروں سے نکل گئے۔ ارندو گاؤں کے 14خاندان گھر بار چھوڑ کر دوسرے گاؤں میں منتقل ہوگئے ہیں۔ کمشنر بلتستان ڈویژن عاصم ایوب کا کہنا ہے کہ آج ریسکیو ٹیم شگر سے پیدل ارندو گاؤں کی جانب روانہ ہوگی۔ ٹیم کے ہمراہ کھانے پینے کی اشیا بھی روانہ کی جائیں گی۔ ٹیم کے پہنچنے میں دو سے تین دن لگیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ برف باری کے باعث گلتری، شیلا گاؤں سمیت متعدد دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہے، راستے بند ہیں، پاک فوج سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website