counter easy hit

پاکستان کے سترہویں یوم آزادی کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی تقریب کا انعقاد

Flag hoisting ceremony held at Embassy to celebrate 70th year of Pakistan’s Independence

Flag hoisting ceremony held at Embassy to celebrate 70th year of Pakistan’s Independence

سفارت خانہ پاکستان پیرس میں پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک پروقارپرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے اپنے اہل و عیال کے ساتھ شرکت کی۔

اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ معین الحق سفیر پاکستان نے اس یادگار موقع پر پاکستانی کمیونٹی اور اور پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیئے قابل ذکر اور سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمیں پاکستان کے آگے بڑھتے ہوئے سفرکو پرامن اور مضبوط بناناہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی والہانہ قیادت میں اپنی انتھک کوششوں اور قربانیوں کے بعد برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علحیدہ وطن بنانے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کریں گے اور اپنے قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان کو ایک خوشحال اور پرامن ریاست بنائیں گے۔

اس موقع پر بچوں اور بچیوں نے قومی لباس زیب تن کیئے ہوئے اور ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈیاں اٹھائے ہوئے ملی نعمے پیش گئے۔