counter easy hit

وفاقی کابینہ کا اجلاس، آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ سٹرٹیجی پیپرز کی منظوری

اسلام آباد:  وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ سٹرٹیجی پیپرز کی منظوری دیدی۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پائیدار آمدن اور سرمایہ کی نقل وحمل سے قرضوں سے نجات ملے گی۔

Federal cabinet meeting, approval for Budget Strengthen papers for next financial yearوزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ سٹریٹجی پیپرز کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کو سیکرٹری خزانہ نے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ بجٹ پائیدار ترقی، مالی استحکام، ادائیگیوں کے توازن اور قرضوں کی واپسی کے نکات پر مشتمل ہے۔ ٹیکس شرح میں کمی، دائرہ کار بڑھانے، رئیل سٹیٹ اصلاحات، مقامی ایمنسٹی اور کرنسی کے تبادلے کی شرح کو موثر بنایا جائے گا۔

ان اقدامات کو حال ہی میں اعلان کی گئی معاشی اصلاحات کے پیکج میں شامل کیا جائے گا۔ ان اصلاحات سے آمدن میں اضافہ اور خسارہ میں کمی ہونے کا امکان ہے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پائیدار آمدن اور سرمایہ کی نقل وحمل سے قرضوں سے نجات ملے گی۔