counter easy hit

جے آئی ٹی کی خود ساختہ رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا، عابد شیر علی

اسلام آباد: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی خود ساختہ رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا۔

Facts are disturbed in the JIT's self-exploded report, Abid Sher Ali

Facts are disturbed in the JIT’s self-exploded report, Abid Sher Ali

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ ہم عدالتوں اور ججز پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، پکوڑے بیچنے والے کاغذات آج پھر سپریم کورٹ میں آئے ہیں، جے آئی ٹی کی خود ساختہ رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا۔ مخالفین کے پاس حقائق پر مبنی کوئی چیز نہیں، ہماری قیادت بالکل بے قصور ہے، نواز شریف کا پاناما اسکینڈل میں نام شامل نہیں۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جیسے چپڑاسی (ن) لیگ میں نہیں اور اس جیسا جھوٹا شخص نہیں دیکھا، جبکہ مشرف نامہ، عمران نامہ، شیخ رشید نامہ ماضی کا حصہ بن جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website