counter easy hit

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے اسلحہ برآمد

سیالکوٹ: تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس، رینجرز اور حساس ادارے نے پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر پر کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

سیالکوٹ میں تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس، رینجرز اور حساس ادارے نے پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر پر کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2 عدد کلاشنکوف، ایک عدد پمپ ایکشن گن، 2 عدد 9 ایم ایم پسٹل اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 3 ملزمان ندیم ملک، جہانزیب وکی اور ملک عمر کو گرفتار کرلیا جب کہ تینوں ملزمان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔