counter easy hit

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں مانگ لیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھرکی رجسٹرڈ 110 سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں مانگ لیں۔

Election Commission asks application from political parties for election marksالیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لیے ملک بھرکی 110 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے حصول کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں 5 فیصد ٹکٹ خواتین کودینے کی پابند ہیں، اس کے علاوہ سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات اور گوشوارے جمع کرانے کی بھی پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام جماعتیں درخواستوں کے ساتھ خواتین کوکم ازکم 5 فیصد ٹکٹ دینے کے حلف نامے اوردیگرلازم دستاویزات منسلک کئے جائیں، ایسا نہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان تفویض نہیں کیا جائے گا۔