counter easy hit

بھارت میں فضائی آلودگی کی وجہ سے ساڑھے بارہ لاکھ افراد موت کے منہ میں جا پہنچے

نئی دہلی (ویب ڈیسک) فضائی آلودگی آئے روز دنیا میں بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے متعلقہ حکام بھی پریشان ہیں لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ 2017(365دن ) میں فضائی آلودگی کی وجہ سے بھارت میں تقریباً ساڑھے بارہ لاکھ افراد موت کی وادی میں پہنچ گئے جو مجموعی ملکی آبادی کاساڑھے بارہ فیصد ہے ۔ لینسیٹ پلینیٹری ہیلتھ کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہواکہ بھارت میں فضائی آلودگی سے 2017 میں 12 لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والے 51 فیصد افراد کی عمریں 70 برس سے کم عمر تھیں۔بتایاگیاہے کہ یہ تحقیق بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، بھارتی حکومت اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے تعاون سے کی گئی۔
فضائی آلودگی سے ہلاک ہونے والوں میں سے 6 لاکھ 70 ہزار افراد ماحول میں پھیلی آلودگی جبکہ 4 لاکھ 80 ہزار افراد کھانا پکانے سے ہونے والی آلودگی کا شکار بن گئے ۔ اس سلسلے میں بھارت کا دارلحکومت نئی دہلی سب سے زیادہ متاثرنکلا۔