counter easy hit

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ

کراچی: صوبائی محکمہ اسکولز ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن سندھ عالیہ شاہد نے موسمِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے کے حوالے سے نگراں وزیرِ تعلیم و صحت سعدیہ رضوی کو سمری بھیج دی ہے، سمری وزیرِ تعلیم کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری سندھ اور پھر حتمی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کے پاس جائی گی۔

سکریٹری اسکولز ایجوکیشن کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں اساتذہ کی مصروفیت کے سبب چھٹیاں بڑھارہے ہیں جب کہ اضافے کے بعد موسمِ گرما کی تعطیلات کا دورانیہ دوماہ سے بڑھ کر ڈھائی ماہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ مئی میں پڑنے والی سخت گرمی اور رمضان المبارک کے باعث موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا اور اسکولز یکم جون سے بند ہونے کے بجائے 15 مئی کو بند کرکے 15 جولائی سے کھولنے کی منظوری دی گئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website