counter easy hit

یہ تو وہی پرانا پاکستان نکل آیا : موجودہ حکومت میں بھی ایک ‘ڈان لیکس’ ہونے کا انکشاف ۔۔۔ خبرنے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت بھی وہی کر رہی ہے جو ہم کر رہے تھے ، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ موجودہ حکومت بھی وہی کچھ کررہی ہے جو ماضی میں ہم کہتے رہے لیکن اس کو ڈان لیکس کا نام دیدیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ سپریم کورٹ سے جو فیصلہ فیض آباد دھرنے کے حوالے سے آیا ہے ، آج حکومت وقت بھی وہی کام کررہی ہے جو ہم ماضی میں کہتے رہے اور کرتے رہے لیکن اس کبھی ڈان لیکس اور کبھی کچھ اور نام دے دیا گیا ،، انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کوحکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال کیاجاتا ہے ،اداروں کو ایسا نہیں کرنا چاہئے ، اگر ادارے اپنا کام کریں گے اور لوگوں کو اپنی مرضی سے آزادانہ طور پر حق رائے دہی استعمال کرنے دیں گے تو ریاست مضبوط ہوجائیگی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوتا کبھی ہم کو استعمال کرلیا جاتاہے اور کبھی دوسروں کو استعمال کرلیا جاتاہے ، اور اب بھی ایسا ہی ہوا ہے

dawn, leaks, issue, happened, also, naya Pakistan, new, revealed, truth