counter easy hit

کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لندن (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا جس میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے یمن تنازع پر تفصیلی گفتگو ہوئی جب کہ سعودی عرب کو یقین دہائی کرائی ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان اپنے سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات ہیں اور دونوں ممالک تمام فورم پرایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا تنازع پاک بھارت تعلقات میں بنیادی مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے کردار ادا کریں گے اور بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات پر تعمیری مذاکرات کے خواہاں ہیں۔

پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل کو ختم کیا جس کے بعد بھارت کی طرف سے مذاکرات کی بحالی کی کوششیں نہیں کی جارہی۔