راولپنڈی(اصغر علی مبارک) پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں سے 52 افراد کو گرفتار کر لیا گیا.45 افراد پر خطرناک کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ 7 ہزار پتنگیں اور 150 ڈوریں برآمد کر لی گئیں.
تھانہ آر اے بازار پولیس نے دو پستول، آتش بازی کا سامان اور ساونڈ سسٹم بھی قبضے میں لے لیا. عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ پولیس سے بھرپور تعاون کریں. ترجمان راولپنڈی پولیس