counter easy hit

کپاس کی پیداوار 23 لاکھ 66ہزار بیلز تک پہنچ گئی

کراچی: کپاس کے برآمدکنندگان نے 95 ہزار 57 ہزار ، ٹیکسٹائل ملز نے 18 لاکھ 24ہزار گانٹھوں کی خریداری کا سودا کیا

Cotton production reached 23 million 66 thousand bailsکپاس کی پیداوار 23 لاکھ 66 ہزار بیلز تک پہنچ گئی، کراچی کاٹن بروکرز فورم کے مطابق پیداوار گذشتہ سیزن کے مقابلے زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے ملک میں کپاس کی پیداوار کی پہلی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 15 ستمبر تک ملک میں کپاس کی پیداوار 23 لاکھ 65 ہزار بیلز رہی۔ اس عرصے میں کپاس کے برآمد کنندگان نے 95ہزار 57ہزار بیلز اور ٹیکسٹائل ملز نے 18 لاکھ 24ہزار گانٹھیں خریدیں، جبکہ جنرز کے پاس کپاس کی 4 لاکھ 45ہزار گانٹھوں کا سٹاک موجود ہے۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چئیرمین نسیم عثمان نے مطابق 30 ستمبر تک ملک میں تقریبا 32 لاکھ گانٹھوں کی پیداوار کی اُمید ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 26 لاکھ 45ہزار بیلز تیار کی گئی تھیں۔