counter easy hit

بیرانی پولیس کا نوجوان پر مبینا تشدد،نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی

Clear byrany police

Clear byrany police

ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)بیرانی پولیس کا نوجوان پر مبینا تشدد،نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی،متاثرہ نوجوان کی جانب سے میڈیکل لیٹر کے لئے عدالت سے رجوع،عدالت نے میڈیکل لیٹر کے لئے احکامات جاری کر دئے،تفصیلات کے مطابق بیرانی تھانہ کی پولیس نے نوجوان خالد حسین جونیجو کو گرفتار کرنے کے بعد نوجوان پر مبینا طور پر تشدد کرکے اسکی ٹانگ توڑ دی متاثرہ نوجوان میڈیکل لیٹر کے لئے سول کورٹ ٹنڈوآدم پنہچا اور اپنے وکیل کی معرفت عدالت کو میڈیکل لیٹر کے لئے درخواست دی جس پر سول جج ٹنڈوآدم کامران کلہوڑو کی عدالت نے زخمی نوجوان کا میڈیکل چیک اپ کے لئے احکامات جاری کردئے ہیں زخمی نوجوان خالد حسین جونیجو نے میڈیا کو بتایا کہ میرے مخالفین صدیق جونیجو،رجب سنگراسی،اقبال سنگراسی،کی فرمائش پر ایس ایچ او بیرانی غازی خان راجڑ،ہیڈ محرر تاج محمد زرداری،پولیس اہلکار سکندر نے مجھے بلا جواز گرفتار کرکے مجھ پر تشدد کیا کلاشن کوف کے بٹ مار کر میری ٹانگ دو جگہ سے توڑنے کے بعد مجھے میرے گھر کے باہر پھینک کر چلے گئے انہوں نے آئی جی سندھ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔