counter easy hit

چیف جسٹس کا خیبرپختونخوا میں غیر متعلقہ افراد سے پولیس سیکیورٹی واپس لینے کا حکم

لاہور/ کوئٹہ / پشاور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی جی خیبر پختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹیواپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

Chief Justice orders police to withdraw security urom unfamiliar persons in Khyber Pakhtunkhwaسپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی خیبر پختونخوا سے مکالمے کے دوران کہا کہ ہم نے آپ کی بہت تعریف سنی ہے، دہشتگردی میں آپ کا بہت ذاتی نقصان ہوا ہے۔ غیر متعلقہ لوگوں کے پاس سیکیورٹی کے نام پر کتنی پولیس فورس ہے؟

آئی جی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ 3 ہزار کے قریب اہلکار غیر متعلقہ افراد کی سیکیورٹی پر تعینات ہیں، 900 اہلکاروں کو واپس بلالیا گیا ہے جب کہ دیگر کو مرحلہ وار واپس بلارہے ہیں، اس میں ایک ہفتہ لگے گا۔ چیف جسٹس نے آئی جی خیبرپختونخوا کو غیرمتعلقہ افراد آج رات تک سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا۔ جس پر صلاح الدین خان نے حکم پر فوری عمل کی یقین دہانی کرادی۔