counter easy hit

چیف جسٹس آصف سعید عوام کے ساتھ کھڑے ہیں

لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم 2018 کی اپیلوں کی سماعت کر رہے ہیں پھر انشا اللہ دو تین ماہ تک 2019 تک کی اپیلوں پر سماعت شروع ہوجائیگی۔ پیر کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مقدمات جلد نمٹانے سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اس وقت ہم 2018 کی اپیلوں کی سماعت کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ انشا اللہ دو تین ماہ تک 2019تککی اپیلوں پر سماعت شروع ہوجائیگی۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ زیر التو مقدمات کی شرح صفر ہوجائے گی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ فاصلہ کم ہوتا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے کمرہ عدالت میں وکیل سے مکاملہ کرتے ہوئے کہاکہ آپکے تعاون سے ہی ایسا ہوا ہے۔ جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں بھی آپ نے ہی تمام زیر التو مقدمات ختم کیے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اسلام آباد میں تو پورے ملک سے مقدمات آتے ہیں۔